اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 201 روپے 54 مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔