Aaj Logo

شائع 31 اگست 2022 09:13pm

سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فیشن شو کے انعقاد پر تنقید

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاریخ کے پہلے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تو سوشل میڈیا پر صارفین غم و غصے کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں 18ڈیزائنرز نے اپنے تیار کردہ جدید اور روایتی ملبوسات پیش کیں جنہیں ماڈلز نے پہن کر ریمپ پر واک کی۔

عرب میڈیا کے ٹوئٹر ہینڈل پر گزشتہ روز ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز کو روایتی اور جدید ملبوسات پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ماڈلز نے ڈیزائنرز کے تیار کردہ جدید اور روایتی ملبوسات اور عبایا پہن کر ریمپ پر واک کی اور شرکا سے داد وصول کی۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سعودی عرب ہونے والے اس فیشن شو کو شرمناک قرار دیدیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب “تبدیل” ہو رہا ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو کچھ سال پہلے ہوتیں تو آپ کو مار دیا جاتا لیکن اب ہو رہی ہیں۔

ایک تبصرہ میں کہا گیا کہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو بالکل نئے راستے پر لے جا رہے ہیں۔

Read Comments