خیرپور: سیلابی بارشوں نے سندھ کے تاریخی مقام کوٹ ڈیجی قلعہ کے کچھ حصوں کو زمین بوس کر دیا ہے۔
تاريخی مقام قلعہ کوٹ ڈیجی کے اندرونی اور بیرونی حصوں سے بڑے پیمانے پر مضبوط دیواریں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔
قلعہ کی مین دیوار اور اندر کے حصوں سے متعدد اہم دیواریں زمین بوس ہوگئی ہیں، جس کے بعد قلعہ کو عارضی طور پر مقامی اور بیرونی سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ سیاحت اور آسار قدیمہ نے قلعہ کی خستہ حالی پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔