بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کا طریقہ کارسوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مختلف پلیٹ فارمزپروائرل ویڈیو میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرسے راشن کے تھیلے زمین پرپھینکے جارہے ہیں جو اتنی بلندی کے باعث متاثرین تک پہنچنے کے بجائے گرکرپھٹ رہے ہیں۔
اب اسکا کیا کریں۔۔۔ pic.twitter.com/yYYgSrA7ac
— Farzana Ali (@farzanaalispark) August 31, 2022
بلوچستان حکومت کے آفیشل ٹوئٹراکاؤںٹ سے ہیلی کاپٹر کے اندرسے بنائی جانے والی فوٹیج شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا کہ ، “حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے”۔
حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں مصروف
— Govt. of Balochistan (@dpr_gob) August 28, 2022
وزیراعلئ بلوچستان کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر شروع دن سے امدادی کاروائیوں کے لیۓ وقف ہے
موسم کی خرابی کے باعث کچھ دن فضائی آپریشن معطل رہا
موسم کی بہتری کے ساتھ آپریشنز کا بھرپور آغاز کیا گیا pic.twitter.com/Lm6S1raZNn
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرہیلی کاپٹرشروع دن سے امدادی کاروائیوں کے لیے وقف ہے ،موسم کی خرابی کے باعث کچھ دن کے لیے تعطل آیا تاہم اب پھرسے آپریشنزکا بھرپورآغازکردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پرمتاثرین کی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہے جس میں بلندی پر سے پھینکے جانے والے تھیلے گرتے ہی پھٹ رہے ہیں اور امدادی سامان ضائع ہورہا ہے۔
یہ لوگ کسی ریس نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے حکومت بلوچستان کی طرف سےپھینکے جانے والے راشن کے پیچھے بھاگ رہے ہیں 😭😭#قوم_کی_مددگارلبیک_پاکستان pic.twitter.com/IjerWXZWf5
— Baba Usman (@BabaUsm46122711) August 31, 2022
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ نیچے زمین پربڑی تعداد میں سیلاب متاثرین اس امداد کے حصول کی آس لگائے دوڑ رہے ہیں۔
بلوچستان والے خود ویڈیو بنا کر دکھا رہے ہیں کیسے حکومت ہیلی کاپٹر سے بلندی سے تھیلے پھینک رہی ہے اور وہ نیچے گر کر پھٹ رہے اور ضائع ہو رہے ہیں pic.twitter.com/j7DxrI99iR
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) August 31, 2022
صارفین نے اپنے تبصروں میں صوبائی حکومت کی اس بےتوجہی پر افسوس کااظہارکیا۔
سمجھ نہیں اتی بات کے حکمران بنتے ہی یہ دماغ اسمان پر کیوں چڑجاتا ہے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو دیکھیں ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر نیچے کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں یقین جانے ایسا لگا کوئ خبطی دیوانا بندہ۔ سب کے دماغ کا ٹیسٹ کروایں فلفور۔ بلوچستان گورنمنٹ ہوش کے ناخن لے pic.twitter.com/HAiNJZVJX7
— Rahila (@RahilaMujahid) August 31, 2022