Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 11:58am

کیا روحیں آپ کو بیت الخلاء میں دیکھ رہی ہوتی ہیں؟

ہالی ووڈ کے ایک معروف سلیبریٹی نجومی میٹ فریزر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انسان اکیلا ہوتا ہے تو بہت سی مافوق الفطرت مخلوقات اسے دیکھ رہی ہوتی ہیں، لیکن ان کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں۔

میٹ فریزر کا کہنا ہے کہ "یہ مخلوقات بھی انسانوں کی طرح ہماری پرائیویسی کا احترام کرتی ہیں۔"

معروف نجومی کا کہنا تھا کہ "اگر بیت الخلاء استعمال کر رہے ہوں، یا نہا رہے ہوں تو وہ آپ کو نہیں دیکھیں گے۔"

ہالی ووڈ کے متعدد ستاروں میں مقبول فریزر کا دعویٰ ہے کہ وہ آپ کی آخری سانس لینے سے لے کر بعد کی زندگی میں جانے تک کے سفر کو بیان کر سکتا ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ انسان ایک مختلف جہت میں زندہ رہتے ہیں اور زمین پر رہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، مردہ لوگوں کی ارواح زندہ پر زور دیتی ہیں کہ وہ روحانی دنیا کو اپنائیں۔

فریزر کا کہنا ہے کہ بری روحیں انتہائی نایاب ہیں اور وہ انسانوں کا شکار کرنے سے زیادہ ان سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "جس لمحے ہم یہاں اس دنیا میں اپنی آخری سانس لیتے ہیں، روشنی کی ایک سرنگ کھل جاتی ہے، ہم اپنا جسم چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں، ہماری روح دوسری طرف منتقل ہو جاتی ہے، لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہم ایک تبدیلی سے گزرتے ہیں۔ اس منتقلی کے عمل میں ایک قدم جو ہم اٹھاتے ہیں، اسے 'زندگی کا جائزہ' کہا جاتا ہے۔"

"زندگی کے اس جائزے کے دوران اچانک آپ کو وہ سب کچھ نظر آتا ہے جو آپ کی زندگی میں ہوا تھا۔"

انہوں نے بتایا کہ، "جس لمحے آپ پیدا ہوئے، جب آپ نے اپنے پہلے قدم اٹھائے، اور جب آپ نے اپنی آخری سانس لی، آپ کو درمیان میں سب کچھ نظر آتا ہے۔"

"ہم ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جن کی ہم نے مدد کی ہے، ہم ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جن کو ہم نے تکلیف دی ہے، ہم ان چیلنجز کو دیکھتے ہیں جن سے ہم گزرے۔ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔"

فریزر نے دعویٰ کیا کہ، "کچھ روحیں کافی دیر تک جائزے کے اس عمل میں بیٹھتی ہیں۔ کچھ روحیں اس سے زیادہ تیزی سے گزرتی ہیں۔"

فریزر کا دعویٰ ہے کہ چند برے انسان جنت میں نہیں پہنچ پاتے، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ جہنم کا تصور غلط ہے۔

خیال رہے کہ اسلام میں جنت اور جہنم کا تصور واضح ہے اور اس سے انکار کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا، "کچھ روحیں خالص برائی تھیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ وہ پرواہ نہیں کرتیں۔ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ یہاں اس دنیا میں لوگوں کو تکلیف پہنچاتی ہیں۔ یہ وہ روحیں ہیں جو دوسری طرف منتقل نہیں ہوتیں۔ انہوں نے یہاں اس دنیا میں خوفناک کام کیے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "روحیں کبھی بھی صحیح معنوں میں ختم نہیں ہوتیں۔ ان کے لیے کوئی الگ جگہ نہیں ہے، ان کے لیے کوئی جہنم نہیں ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ "بری روحیں خوش رہنے والے انسانوں کو پسند نہیں کرتیں اور ان سے دور رہتی ہیں، وہ خود سے آپ کی جانب راغب نہیں روتیں جب تک کہ آپ ان کی تلاش میں نہ نکلیں۔"

Read Comments