پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 600 روپے پر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی سے ایک لاکھ 24 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں دو ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 737 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔