Aaj Logo

شائع 29 اگست 2022 10:26am

ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں، اموات کی تعداد 1061 ہوگئی

Welcome

ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں جارى ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کى تعداد 1061 ہوگئی۔

نيشنل ڈيزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کى تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں اورسيلاب سے مزيد 28 افراد زندگى کى بازى ہارگئے۔

جس کے بعد 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى مجموعی تعداد 1061 تک پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 470 مرد، 210 خواتین اور 359 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 349 اموات ہوئیں جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 242،242، پنجاب میں 168، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مختلف مقامات پر 48 افراد زخمى ہوئے،جس کے بعد زخمى ہونے والوں کى تعداد 1557ہو گئى ۔

سب سے زیادہ سندھ میں 1030افراد زخمی ہوئے ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 307 اوربلوچستان میں 108 افراد زخمى ہوئے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں سے 29 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچاجبکہ 13 ہزار 323 گھر تباہ ہوئے، ملک بھر میں 157 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ 3457 کلو ميٹر سڑک کو بارشوں کے باعث نقصان پہنچا۔

Read Comments