Aaj Logo

شائع 27 اگست 2022 09:29pm

کتے انسانوں کو چاٹتے کیوں ہیں؟

اگر آپ کے پاس پالتو کتا ہے تو امکان ہے کہ آپ دن میں کئی بار اپنے پیارے دوست کی جانب سے چاٹے جانے کے عادی ہوں گے۔

اپنی دم کا پیچھا کرنے سے لے کر غلاظت کھانے تک کتوں کی بہت سی عادات اور رویے ہوتے ہیں، کچھ نارمل اور دوسرے قدرے گندے۔

لیکن چاٹنا یقینی طور پر کتوں کی سب سے عام عادات میں سے ایک ہے۔

انسان اکثر چاٹنے کو کتے کے پیار ظاہر کرنے کے طریقے سے تعبیر کرتے ہیں۔ تاہم، اس رویے کے پیچھے معنی دراصل ہر کتے کے حساب سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

پالتو جانوروں کے ماہر اور Yappy.com کے بانی جان اسمتھ کے مطابق، چار وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کے کتے آپ کو چاٹتے ہیں۔محبت کا اظہار

کتوں کی مائیں اکثر اپنے بچوںکو چاٹتی ہیں، لہٰذا یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کتوں میں محبت ظاہر کرنے کے لیے چیزوں کو چاٹنے کی جبلت ہوتی ہے۔

یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ چاٹنے کا عمل کتوں میں خوشی کے ہارمونز جاری کرتا ہے، جو انہیں پرسکون کرتے ہیں۔

پالتو جانوروں کے ماہر جان سمتھ بتاتے ہیں، “چاہے آپ کا کتا آپ کے گھر واپس آنے پر آپ کو بوسہ دے کر خوش آمدید کہے یا وہ دن بھر آپ کو دیکھ کر خوش ہو، زیادہ تر وقت کتے کا چاٹنا محبت اور پیار کی علامت ہے۔”

ہمدردی کا مظاہرہ

کتے کے چاٹنے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ آپ اپنے موڈ کا پتہ لگائیں۔

کتے انتہائی حسی جانور ہیں، آپ کون ہیں اور کیسا محسوس کر رہے ہیں اس کا اندازہ لگانے کے لیے حسی ٹول کے طور پر چاٹنے کا استعمال کرتے ہیں۔

کتے کی زبان میں لاکھوں حسی خلیے ہوتے ہیں، اس لیے وہ نئے لوگوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے چاٹ سکتے ہیں۔

اگر آپ پریشان دکھائی دیتے ہیں، تو آپ کا کتا اس احساس کی عکاسی کرتا ہے اور آپ کو تسلی دینے کے لیے چاٹنے کا طریقہ استعمال کرتا ہے۔

اعتماد کا اظہار

کتے آپ کا بھروسہ جیتنے کیلئے بھی آپ کو چاٹتے ہیں۔ یہ بات کا اظہار ہوے کہ وہ آپ کو اپنے جھنڈ کا لیڈر مانتے ہیں۔

جان سمتھ بتاتے ہیں کہ “کتوں کے لیے، ان کے جھنڈ کے لیڈر کو چاٹنا ایک عام رویہ ہے، اور یہ تب سے ہے جب کتے جنگل میں بھیڑیے ہوا کرتے تھے۔ کتے جب اپنے لیڈر کو ان کے ساتھ دوبارہ مل کر ان کی فرمانبرداری اور وفاداری ظاہر کرنے کیلئے چاٹتے تھے۔”

آپ کو چکھنا

کبھی کبھی، آپ کے کتے آپ کو صرف اس لیے چاٹنا چاہتے ہیں کہ آپ کا ذائقہ انہیں پسند ہوتا ہے۔

اس کی وجہ یہ آپ کے ہاتھوں یا چہرے پر آپ کے حالیہ کھانے کا بچا ہوا ذائقہ یا لطیف بو ہو سکتا ہے۔

مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کتوں کی زبانیں نمک کا مزہ چکھ سکتی ہیں، جس سے یہ وضاحت ہو سکتی ہے کہ جب آپ کو پسینہ آتا ہے تو وہ آپ کو کیوں چاٹتے ہیں۔

کیا چاٹنا کتوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے؟

یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ضرورت سے زیادہ چاٹنا بھی اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کے کتے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

بعض اوقات، چاٹنا کتوں میں متلی کی علامت ہو سکتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ کا کتا عام طور پر آپ کو زیادہ نہیں چاٹتا، لیکن آپ کو رویے میں تبدیلی نظر آتی ہے یا ایسا بیماری کی دیگر علامات کے ساتھ ہوتا ہے، تو بہتر ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ آپ محفوظ رہیں۔

Read Comments