ملک بھرمیں بارشوں اورسیلاب کے باعث تباہ کن صورتحال میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی متاثرین کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوئیں ۔
‘وسیلہ راہ’ نامی امدادی مہم کا آغازکرنے والی گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے فالوورز سے فنڈز وعطیات جمع کروانے کی درخواست کی۔ حدیقہ خصوصاً بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اشیائے ضروریہ اور نقد رقم جمع کر رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پرفنڈزوعطیات دینے کے خواہشمندوں کے لئے تفصیلات شیئرکیں۔
فیصل قریشی نےاس کڑے وقت میں بھی منافع خوری کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکار نے کہا کہ چند دوستوں نے یہی خیمے کچھ عرصہ قبل 7 سے 8 ہزار میں خریدے تھے جو اب 12 سے 14 ہزارمیں فروخت ہورہے ہیں۔ ہم بڑے ‘ایماندار’ لوگ ہیں۔
فرحان سعید نے بھی فالوورزسے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہماری ضرورت ہے۔
My heart goes out to all the flood victims , praying for my beloved Pakistan.
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) August 26, 2022
Help, do charity and please encourage family and friends to do the same.
Our people need us! #FloodsInPakistan
پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی رکھنے والے گلوکار ابرارالحق نے بھی رواں ماہ اپنے تمام میوزک کنسرٹ کی کمائی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا۔
میں اپنے اس مہینے کے کنسرٹ کی آمدن سیلاب زدگان کیلئے وقف کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) August 26, 2022
آپ بھی آگے بڑھیں، اور مدد کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ pic.twitter.com/piI1WZ7hAk
نیلم منیرنے موجودہ سیاسی صورت حال پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی،غریب افراد بے گھرہوئے، متاثرین شدید خوف وہراس کاشکار ہیں لیکن سیاسی لیڈرز اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں ، یہ آخرت میں کیا منہ دکھائیں گے؟۔
اولوموپولو کی پروڈیوسرکنول کھوسٹ نے بھی ناپا میں پیش کیے جانے والے اپنے تھیٹر کی آمدن بلوچستان و سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 26 سے 28 اگست تک کے تمام ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔
سینئراداکارایوب کھوسہ نے بھی ایک ویڈیو میں سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ، “ میرا بلوچستان ڈوب گیا ہے“۔
میری آپ سے ریکویسٹ ہے خُدا کے واسطے آگئے بڑھیں اور بلوچستان میں کھانا پانی پہنچائیں 🙏🏻 میرا بلوچستان ڈھوب گیا ہے pic.twitter.com/HfFdSAU5rk
— Ayub Khosa (@A__Khosa) August 24, 2022
احسن خان نے سیلاب سے شدید متاثرہ سوات کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ اسی مقام پران کے ڈرامہ سیریل ’ میرے ہم نشین ’ کی شوٹنگ کی گئی تھی۔
اداکار نے لکھا کہ سیلاب کے باعث لوگوں کا کاروبارختم ہوگیا، فصلیں تباہ ہوئیں، گھربہہ گئے اور ان کے پاس مکھانے پینے کا سامان تک نہیں ہے۔
امرخان نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے دعاگو ہوتے ہوئے کہ ہمیں ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے اوراگرزیادہ کچھ نہیں کرسکتے تو دعا ضرورکیجئے ۔
Ya Allah Reham,Tamam Sailaab Zadgaan ke liye khusoosi https://t.co/Qj5HNHnrmO’s a time of severe crisis as thousands of families are hit by alarming #flood calamity.We all need to help the victims in whatever capacity we can as priority. Ziada kuch nahi tou dua zaroor kijiye!🙏 pic.twitter.com/yJzcR4Zfkh
— Amar khan (@iamamarkhan) August 25, 2022