پاکستان کے معروف لکھاری، دانش ور اور طنز و مزاح نگار انور مقصود نے عوام سے معافی مانگ لی۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف لکھاری انور مقصود نے اپنے سیاسی مزاحیہ تھیٹر ڈرامے ‘ساڑھے 14 اگست’ میں آئٹم سانگ شامل کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ تھیٹر ڈرامہ ساڑھے 14 اگست پاک و ہند کی تاریخ ، تہذیب اور ثقافت پر مبنی ہے، چونکہ جدید تقاضوں سے بھی اس ڈرامے کو ہم آہنگ کرنا تھا اسلئے آج کی تہذیب و ثقافت دکھانا بھی ضروری تھا اس لئے آئٹم سانگ شامل کر لیا لیکن میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں کہ جن کو یہ تجربہ اچھا نہیں لگا۔
ڈرامہ ساز نے مزید بتایا کہ بر صغیر کی تقسیم سے قبل بھی ہندوستان میں آئٹم سانگ کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن اُس وقت کی جو فلمیں ہوا کرتی تھیں، جو گانے ہوا کرتے تھے ان میں ایک تہذیب ہوتی تھی جو اب ہندوستان سے چلی گئی ہے۔