ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 1.03 روپے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔