Aaj Logo

شائع 26 اگست 2022 09:20am

لاہور میں نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف فوج مخالف بیانات پر مقدمے کی درخواست جمع کروادی گئی جبکہ درخواست قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایس پی کو بھجوا دی گئی۔

لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر ایڈووکیٹ جمیل سلیم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوج کے سربراہ کے خلاف متنازعہ بیان دینے اور مریم نواز کی فوج مخالف نعرے بازی کرنے کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی۔

درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور پرویز رشید کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے حساس ادارے کے سربراہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے دشمن قوتوں کو خوش کیا اور مریم نواز نے فوج مخالف نعرے بازی بھی کروائی۔

درخواست کے متن کے مطابق خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور پرویز رشید نے بھی پاک فوج کے سپہ سالار کے خلاف متنازعہ بیان بازی کی تھی۔

درخواست گزار نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی ہے۔

نوازشریف نے شہباز شریف سے متعلق بیانات کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف سے متعلق باینات کو غلط اور بے بنا د قرار دے دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور وہ ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکال لیں گے۔

Read Comments