سائنس دانوں نے 100 نوری سال کے فاصلے پر ایک “سمندری سیارہ” دریافت کیا ہے جو کیون کوسٹنر کی 1995 کے بعد کی ایکشن فلم “واٹر ورلڈ” سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا، زمین سے 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور مکمل طور پر پانی کی ایک موٹی تہہ سے ڈھکی ہوئی ہے، جو مشتری اور زحل کے چند چاندوں کی طرح ہے۔
یہ زمین سے حجم اور کمیت میں قدرے زیادہ ہے اور اپنے ستارے سے زندگی کو سہارا دینے کیلئے مطلوبہ دوری واقع ہے۔
محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا کہ TOI-1452 b ڈریکو برج میں واقع ایک بائنری سسٹم میں دو چھوٹے ستاروں میں سے ایک کے گرد چکر لگانے والا سیارہ ہے۔
ٹیم کی قیادت چارلس کیڈیوکس نے کی، جو یونیورسٹی ڈی مونٹرالے میں پی ایچ ڈی کے طالب علم اور انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن ایگزوپلینٹس (iREx) کے رکن تھے۔