Aaj Logo

شائع 25 اگست 2022 08:47pm

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے خلاف مقدمہ دائر

امریکی معروف گلوکار ٹیلر سوئفٹ پر 1 ملین ڈالرز کے کاپی رائٹ کا مقدمہ ایک بار پھر سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق مصنفہ ٹریسا لا ڈارٹ نے 23 اگست کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی خلاف ٹینیسی کی ایک وفاقی عدالت میں 1 ملین ڈالرز ہرجانے کا کاپی رائٹس کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

مصنفہ نے گلوکارہ پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ 2019ء میں ریلیز ہونے والے البم ‘لوور’ کے لیے ان کی 2010ء میں شائع ہونے والی شاعری کی کتاب ‘لوور’ سے مواد کاپی کیا ہے جبکہ ناصرف گلوکارہ کے البم کا عنوان ان کی شاعری کی کتاب سے ملتا ہے بلکہ کانٹینٹ بھی ایک جیسا ہی ہے۔

لا ڈارٹ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے البم کے لیے جو گرافکس اسٹائل اور تھیم استعمال کی ہے وہ بھی ان کی کتاب سے بہت ملتی جلتی ہے جس کو اتفاق قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Read Comments