فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے اپنی رہائش گاہ پردوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے دوران سامنے آنے والی متنازع تصویر پر معافی مانگ لی ہے۔
سنا مارین کا نام گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو لیک ہونے پرسوشل میڈیا پرزیر بحث رہا 36 سالہ وزیراعظم کی ملک کی بعض معروف شخصیات کے ساتھ ڈانس کرتے اورگانے گاتے ہوئے ویڈیولیک ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نےتنقید کا سامنا کرنے پر ڈرگ ٹیسٹ بھی کروایا تھا۔
اُن پر الزامات عائد کیے گئے کہ یہ سب ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے تاہم منشیات کے استعمال کا الزام ردکرنے کے لیے سنا نے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کے بعد نیوز کانفرنس میں سختی سے ایسے الزامات کی تردید کی تھی کہ وہ منشیات کے زیراثرتھیں۔
گزشتہ روز ایک تصویرسامنے آئی جوجولائی میں سنامارین کی رہائشگاہ پرمنعقدہ پارٹی کے دوران کھینچی گئی تھی،تصویر میں دومعروف انفلوئینسرز ایک دوسرے کا بوسہ لینے کے علاوہ ٹی شرٹ اٹھا کراپنے جسم کودکھاتے ہوئے ایک ایسے سائن سے ڈھانپ رہی ہیں جس پر فن لینڈ لکھا ہے۔
مزید پڑھیں: فن لینڈ کی وزیراعظم نے لیک ویڈیو پرتنقید کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کروالیا
معذرت کرنے والی سنا مارین کے مطابق ہلسنکی میں ان کی سرکاری رہائشگاہ پریہ پارٹی 8 سے 10 جولائی تک ہونے والے ایک میوزک فیسٹیول کے بعد ہوئی تھی جس میں ہم سب نےسوانا اور تیراکی کے بعد کچھ وقت ساتھ گزاراتھا، انہوں نے کہا کہ ، “ ایسی تصویرنہیں لی جانی چاہیے تھی“۔
مقامی ذرائع ابلاغ کےمطابق وائرل تصویرنچلی منزل پرمہمانوں کے زیراستعمال ٹوائلٹ میں لی گئی تھی جسے سب سے پہلے اس میں موجود سوشل میڈیا انفلوئنسر مس فن لینڈ مقابلے میں شریک خاتون نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئرکیا۔
لیک ویڈیوکے بعد ایسی تصاویرسامنے آنے پرمقامی ذرائع ابلاغ میں ملک کی وزیراعظم کے اپنے آپ میں نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ نجی زندگی کی مزید متنازع تصاویراورویڈیوزعوامی سطح پرسنامارین کا کردارختم کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر2018 سے منصب سنبھالنے والی فن لینڈ کی وزیراعظم کا تعلق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے جو ملک کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور تمام کی سربراہ خواتین ہی ہیں۔