سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نےعمران خان کو اقتدارکے لیے پاگل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سیاست چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دیں۔
سندھ کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں آصف زرداری نے صوبائی وزراء سے کہا کہ چاروں صوبوں میں بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، ہم سب کواس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہیئے، چاروں صوبوں سے جن کی نگاہیں ہماری جانب ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی سندھ کے صوبائی وزرا سے ملاقات میں کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔
— PPP (@MediaCellPPP) August 23, 2022
اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہئیے، صدر آصف علی زرداری @AAliZardari
موجودہ سیاسی صورتحال اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ متنازع بیانات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایک شخص اقتدار کے لیے پاگل ہورہا ہے اور ہر روز ریاستی اداروں پر تنقید کرتا ہے۔
انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیرکہا کہ “یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے اور اسی فوج کے افسران وسپاہی 2 صوبوں میں دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ فوج ، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ”۔
ادوار ں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی حوس چڑھتے رہیں گے، صدر آصف علی زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) August 23, 2022
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے اور کیا یہ شخص میرے، میاں نواز شریف، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماورائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے اورخود ہرقانون کو روند سکتا ہے؟۔
عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ، اور کیا یہ شخص میرے ،میاں نواز شریف ، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے ۔ اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) August 23, 2022