سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔
ملک کا معاشی اورPDMکا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔PDMٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔چور نعرے سےخوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 23, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں،چور نعرے سےخوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔
ایک اورٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے،سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔
ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہےاورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 23, 2022
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہےاورنیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔