بگ باس سیزن 14 کی کی کنٹسٹنٹ، سابق اداکارہ اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سونالی پھوگاٹ نے گوا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔
سونالی پھوگاٹ نے 22 اگست کی رات آخری سانس لی۔ وہ اپنے عملے کے کچھ ارکان کے ساتھ گوا گئی تھیں۔
سونالی پھوگاٹ کو آخری بار بگ باس 14 میں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری کی تھی، جس کے بعد انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔
سونالی کی ایک بیٹی یشودھرا پھوگاٹ بھی ہے جو ان کے بہت قریب تھی۔
وہ بی جے پی لیڈر بھی تھیں۔ انہوں نے 2019 کے ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آدم پور سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے کلدیپ بشنوئی کے خلاف انتخاب میں حصہ لیا تھا، جنہوں نے حال ہی میں کانگریس پارٹی سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
سونالی بھی ٹک ٹاک پر کافی مقبول تھیں۔
انہوں نے 2016 میں ٹی وی سیریل “ایک ماں جو لاکھوں کے لیے بنی اماں” سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ پھر وہ ایک ہریانوی فلم “چھوریاں چھوروں سے کم نہیں ہوتیں” میں نظر آئیں۔
سونالی کئی پنجابی اور ہریانوی میوزک ویڈیوز کا حصہ رہی ہیں اور آخری بار ایک ویب سیریز “دی اسٹوری آف بدمعاش گڑھ” (2019) میں نظر آئی تھیں۔
دسمبر 2016 میں انہوں نے اپنے شوہر سنجے پھوگاٹ کو کھو دیا تھا۔ ان کے شوہر 42 سال کی عمر میں اپنے فارم ہاؤس میں پراسرار حالات میں انتقال کر گئے تھے۔