پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
محمد حسنین کوگھٹنے کی انجری کاشکارہونے والے فاسٹ بولرشاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Hasnain to replace Shaheen in Asia Cup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 22, 2022
Read details here ⤵️https://t.co/1BSEfF6KMl
محمد حسنین اب تک 18ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹی20اسکواڈ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے آج نیدرلینڈز سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔
محمد حسنین انگلینڈ جبکہ آصف علی، عثمان قادر، حیدرعلی اور افتخاراحمد منگل کوپاکستان سے دبئی پہنچ کراسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 28 اگست کوروایتی حریف بھارت کے خلاف کھلیں گے۔
اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر 4 کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں فیلڈنگ کےدوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہرہوگئے تھے۔