Aaj Logo

شائع 20 اگست 2022 04:12pm

فن لینڈ کی وزیراعظم نے لیک ویڈیو پرتنقید کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کروالیا

فن لینڈ کی وزیراعظم نے ڈانس پارٹی کی ویڈیوزلیک ہونے اورخود پرعائد الزامات کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے۔

سنامارین کا کہنا ہے کہ ان پرلگائے جانے والے منشیات کے استعمال کے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ اس بیان پرقائم ہیں کہ انہوں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کی۔

فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم کی حال ہی میں ملک کی بعض معروف شخصیات کے ساتھ ڈانس کرتے اورگانے گاتے ہوئے ویڈیولیک ہوئی تھی جس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

سنا مرین نے گزشتہ روزاس حوالے سے کی جانے نیوزکانفرنس میں کہا کہ ان کےڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ ہفتے موصول ہو جائے گی۔ انہوں نے سختی سے ایسے الزامات کی تردید کی کہ وہ منشیات کے زیراثرتھیں۔

سنا مرین پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے صرف شراب پی تھی اوردوستوں کے ساتھ پارٹی کررہی تھیں۔

نیوزکانفرنس میں سنا مرین نے کہا کہ ، “میں نے کچھ غیرقانونی نہیں کیا نہ ہی کبھی نوعمری میں بھی منشیات استعمال کی ، یہ ڈرگ ٹیسٹ لوگوں کے خدشات کو دورکرنے کے لیے کروایا ہے”۔

پریس کانفرنس کے دوران فن لینڈ کی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھےایسا دن یاد نہیں جب آدھی رات کو ایسی صورتحال پیدا ہو درپیش آجائے کہ میرا اسٹیٹ کونسل پیلس جانا ضروری ہو۔میری کام کرنے کی صلاحیت اچھی رہی ہے اور جب یہ پارٹی کی اس دن کوئی اہم اجلاس یا میٹنگز نہیں تھیں۔

گزشتہ ہفتے ہی جرمن اخبارکی جانب سے “ کُولسٹ پرائمن منسٹر ان دی ورلڈ“ کا خطاب پانےوالی سنا مرین حلف اٹھاتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے عہدے پرفائز ہونے والی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت تھیں۔

سنا مرین اکثرمیوزکل تقریبات میں نظر آتی ہیں تاہم وہ انہیں خفیہ نہیں رکھتیں، لیک ہونے والی ویڈیوسے متعلق بھی ان کا کہنا تھا کہ، “ میں جانتی تھی کہ ویڈیو بنائی جارہی ہے تاہم افسوس ہے کہ اسے پبلک میں لیک بھی کردیا گیا۔ ڈانس اورگانا پارٹی میں کی جانے والی قانونی چیزیں ہیں تاہم میں کبھی ایسی صورتحال میں نہیں پائی گئی جہاں دوسروں کو منشیات استعمال کرتے دیکھا ہو“۔

انہوں نے کہاکہ میری فیملی اور ورک لائف علیحدہ علیحدہ ہیں اور میں فارغ اوقات کو دوستوں کےساتھ گزارتی ہوں جیسے کہ میری عمر کے بہت سے لوگ کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اپنا رویہ بدلنے کی ضرورت ہے، میں وہی رہوں گی جو ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اسے قبول کیا جائے گا“۔۔

واضح رہے کہ دسمبر2018 سے منصب سنبھالنے والی فن لینڈ کی وزیراعظم کا تعلق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے جو ملک کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور تمام کی سربراہ خواتین ہی ہیں۔

Read Comments