ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج معمولی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 30 پیسے کمی کے بعد ڈالر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 84 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 218 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔