کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہرِ میں پلاسٹک تھیلیوں کو بنانے اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
اس ضمن میں کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک تھیلیوں کے باعث شہر میں سیوریج نظام متاثر ہونے کے پیشِ نظر پابندی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پابندی دو ماہ کے لئے لگائی ہے جو اکتوبر تک جاری رہے گی۔
کمشنر کراچی نے انتباہ کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کیئے جائیں گے۔