پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2 ہزار 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 397 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 256 روپے کی ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی صرافہ ماکیٹ میں معمولی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 763 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔