ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 98 پیسے اضافےکے بعد ڈالر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 61 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 215 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔