چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم شدت والا ہے، جس کا مرکز آٹھ سے دس گھنٹے کے دوران سندھ پر آسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ آج رات اور کل دن میں سندھ میں بارشوں کی شدت زیادہ ہوگی۔
“کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، بے نظیرآباد، جامشورو، دادو میں تیز بارش کا امکان ہے۔”
انہوں نے کہا تین سال کے دوران بحرالکاہل کا درجہ حرارت معمول سے کم رہا، جس سے “لانینا فیز” متحرک ہوتا ہے اور مون سون بارشیں اچھی ہوتی ہیں۔