Aaj Logo

شائع 15 اگست 2022 12:13pm

‘الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی’

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہوں گے، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

سابق وزیرداخلہ نے اپنے ایک اورٹویٹ میں لکھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو، اب کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔

Read Comments