صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مسلح افواج کے 425 افسران، جوانوں اور شہدا کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہداکے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے 2 افسران میجر شجاعت حسین شہید اور کپیٹن محمد بلال خلیل شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعلان کیا گیا۔
مسلح افواج کے 68 افسران، جوانوں اور شہداکے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا، جن میں بریگیڈر عامر نوید، کیپٹن سعید حیدر عباس ، محمد سعاد بن عامر ، شیر محمد شہید، محمد اسلم ، حوالدار سہیل اقبال ، حوالدار عبدالحنان ، نائیک زین العابدین ، سپاہی سیف اللہ ، سپاہی الیاس خان ، سپاہی رمضان ، سپاہی شبیر علی ، سپاہی ناصر احمد شہید شامل ہیں۔
مسلح افواج کے 33 افسران، جوانوں اور شہداکے لیے امتیازی سند کا اعلان کیا گیا جن میں میجر جنرل اظہر وقاص، بریگیڈیئر خرم شہزادہ اور لیفٹیننٹ کرنل عاطف اسلم شامل ہیں۔
مسلح افواج کے 68 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کے تعریفی کارڈز کا اعلان کیا گیا۔
مسلح افواج کے 22 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کے ہلال امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسلح افواج کے 102 افسران اور جوانوں کے لیے ستارہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مسلح افواج کے 130 افسران اور جوانوں کے لیے تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا۔