Aaj Logo

شائع 13 اگست 2022 10:30am

تحریک انصاف آج لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہورمیں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

جلسہ کے انتظامات جائزہ لینے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے پارٹی قیادت کے ہمراہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔

جلسے کی براہِ راست نشریات دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز بھی نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاید نے ٹوئٹرجاری بیان میں کہا کہ“ آج لاہور سے صدا حق بلند ہوگی، اس پاکستان کے لیے جدو جہد کرنی ہے، جہاں اللہ کے سوا ہم نے کسی کے سامنے نہیں جھکنا“۔

گزشتہ روز چیئرمین عمران خان نے تمام پاکستانیوں خاص طور پر نوجوانوں کو 13 اگست کے حقیقی آزادی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پہلے سے متنازع بنی ہوئی ہے، جس کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں واقع دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم اجاڑدیا گیا۔

جلسے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف اکھاڑ دیا گیا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

Read Comments