Aaj Logo

شائع 12 اگست 2022 07:03pm

نیپرا نے اگست کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی

ٓنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے فی یونٹ بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی نے فی یونٹ 9 روپے 91 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، پہلے مئی کا ایف سی اے صارفین سے ایک ماہ کے لئے 7 روپے 91 پیسے وصول کیا گیا تھا۔

نیپرا کا نوٹیفکیشن میں مزید کہنا ہے کہ جون کا فیول چارچز ایڈجسمنٹ مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ نیپرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Read Comments