بالی ووڈ کے ‘مسٹرپرفیکشنسٹ’ عامرخان کے ستارے ان کی نئی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے حوالےسے واقعی گردش میں نظرآتے ہیں ، بھارت میں تنقید اور فلم پرپابندی کے مطالبے کے بعد اب سمندرپار سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔
سابق انگلش کرکٹرمونٹی پنیسر نے بھی عامر خان کی اس فلم سے متعلق ٹویٹ میں ہیش ٹیگ کےساتھ فلم کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہوئے اسے سکھ برادری کے لیے ہتک آمیز قراردے دیا۔
Aamir plays a moron in Lal Singh Chadda .......
— Monty Panesar (@MontyPanesar) August 10, 2022
Forrest Gump was a moron too !!
Disrespectful. Disgraceful.#BoycottLalSinghChadda#BoycottLaalsingh pic.twitter.com/hpq8qvpbdi
‘لال سنگھ چڈھا’ 1994 میں امریکی اداکار ٹام ہینکس کی فلم ‘فاریسٹ گم’ کا آفیشل ہندی ایڈاپشن ہے جس نے 1995 میں 3 آسکر(بہترین اداکار، کہانی، ہدایت کاری ) حاصل کیے۔
فلم کی کہانی امریکی فوج میں شمولیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کُند ذہن شخص پرمبنی ہے جو موقع ملنے پراپنا نام تاریخ میں رقم کروالیتا ہے۔
اسی تناظرمیں انگلش کرکٹرنے لکھا، “فاریسٹ گمپ امریکی فوج کے لیے ٹھیک تھی کیونکہ امریکا ویتنام جنگ ککے لیے کم ذہنی استعداد رکھنے والے مردوں کو بھی بھرتی کر رہا تھا لیکن یہ ہندوستانی مسلح افواج اورسکھوں کے لیے مکمل طور پر ہتک آمیز ہے”۔
Forrest Gump fits in the US Army because the US was recruiting low IQ men to meet requirements for the Vietnam War. This movie is total disgrace to India Armed Forces Indian Army and Sikhs !!Disrespectful. Disgraceful. #BoycottLalSinghChadda pic.twitter.com/B8P2pKjCEs
— Monty Panesar (@MontyPanesar) August 10, 2022
تعصب پرستی کا مظاہرہ کرنے والے مونٹی پنیسرنے اگلی ٹویٹ میں مسلمانوں کو بھی الزام دیتے ہوئےکہاکہ ، “مسلمان ہمیشہ سکھوں کو کم تردکھانا چاہتے ہیں، اس فلم کا بائیکاٹ کریں”۔
Muslims always want to undermine Sikhs. Boycott this movie pic.twitter.com/pUp2c1MkPt
— Monty Panesar (@MontyPanesar) August 10, 2022
کرکٹرکے مطابق یہ تصورانہیں مناسب نہیں لگتا۔
Muslim actor undermining Sikhs doesn't sit comfortable with me #BoycottLalSinghChaddha pic.twitter.com/LXsBy1EC6u
— Monty Panesar (@MontyPanesar) August 10, 2022
ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکارہونے والی یہ فلم گزشتہ روز11 اگست کو ریلیز کی گئی ہے۔
ادویت چندن کی ہدایت کاری میں 14 سال کے طویل عرصے میں مکمل کی جانے والی اس فلم میں عامرخان کے علاوہ کرینہ کپور، ناگا چیتنیا اور مونا سنگھ بھی مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔