Aaj Logo

شائع 11 اگست 2022 12:36pm

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

رانا ثناء اللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے 5روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، جہاں وہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر داخلہ آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔

رانا ثناء اللہ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جس میں پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

Read Comments