مقابلہ حُسن کی 70 سالہ تاریخ میں قانونی تبدیلی کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین اورماؤں کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
آئندہ سال سے ‘مس یونیورس’ کے انتخاب کے مقابلے میں شادی شدہ خواتین اورماؤں کی نمائندگی بھی دیکھنے کو ملے گی۔
اس مقابلے میں عموماً 25 سال یا اس سے کم عمر کی کی لڑکیاں شریک ہوتی ہیں ہوتی ہیں لیکن اس مقابلے میں شادی شدہ خواتین کو بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
نئے قانون کو 2023 میں منعقد ہونے والے 72ویں مس یونیورس کے مقابلے میں لاگو کیا جاسکے گا کیونکہ مس یونیرس 2022 کے لیے ابتدائی مقابلے ہوچکے ہیں۔
اس قبل صرف انہی لڑکیوں کو موقع فراہم کیا جاتا تھا جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان ہوتیں اور وہ غیر شادی شدہ ہوں
مس یونیورس’کا مقابلہ سال کے اختتام پرمنعقد کیا جاتا ہے، سال 2021 کی فاتح بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرنازسندھو قرار پائی تھیں۔
مقابلہ حسن میں کئی مسلم ممالک کی خواتین بھی حصہ لیتی ہیں ۔