بھارتی شوبزستاروں اور کزنز سونم اور ارجن کپور نے ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر کے مشہورِ زمانہ شو “کافی ود کرن” کے تازہ ترین سیزن میں شرکت کی، جہاں سونم نے کچھ ایسی باتیں کہیں کہ کرن جوہر کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہ آیا۔
دونوں کزنز مقبول چیٹ شو کی اگلی قسط میں نظر آئیں گے، جس کی میزبانی کرن جوہر کر رہے ہیں۔
“کافی ود کرن” جولائی میں اپنا ساتواں سیزن لے کر واپس آیا ہے، اور اب تک اس کی پانچ اقساط نشر ہوچکی ہیں، جن پر شائقین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سونم نے متعدد سرخیوں میں جگہ بنانے والے بیانات دے کرشو کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع مہمانوں میں اپنی جگہ بنا لی۔
شو کی اگلی قسط کے ایک منٹ پر مشتمل ٹیزر میں انکشاف کیا کہ ان کے بھائی نے ان کی تمام دوستوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑا ہے۔
سونم کے اس بیان پر ارجن کپور اور کرن جوہر ہکا بکا رہ گئے۔
ارجن کپور نے فوراً کہا “تم کیسی بہن ہو؟”
جبکہ کرن جوہر بولے “آپ کیا کہہ رہی ہیں؟”
ارجن نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے انہیں شو میں صرف سونم کی جانب سے مذاق اڑوائے جانے کیلئے بلایا گیا ہے۔
کرن نے ارجن سے پوچھا کہ انہوں نے گرل فرینڈ ملائکہ اروڑہ کا نمبر اپنے فون پر کس نام سے محفوظ کیا ہے۔
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ “ملائیکہ” ہی ہے کیونکہ انہیں یہ نام بہت پسند ہے۔