وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو بیان دیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے گمراہی کی باتیں کی ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شہباز گل کی باتوں کی تائید کی، انہیں چاہئے تھا کہ معافی مانگتے۔
"عمران خان نے جو بیان دیا وہ انتہائی قابل مزمت ہے، عمران خان نے گمراہی کی باتیں کی ہیں، عمران خان نے شہباز گل کی باتوں کی تائید کی" وفاقی وزیر داخلہ @RanaSanaullahPK #AajNews #FaislaAapKa @asmashirazi pic.twitter.com/aRmjnoKEAi
— Aaj News (@Aaj_Urdu) August 10, 2022
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے شہبازگل کی باتوں کی تائید کی، ہونا تو چاہئے تھا کہ وہ ان کے بیان پر معافی مانگتے انہوں نے الٹا ڈھٹائی سے کہا کہ لڑائی کرائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موقع ضائع کردیا، ان کی تقریر سے لوگوں میں اور اشتعال پھیلے گا۔
رانا ثنا نے طالبان کے آنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بے پر کی ہانک رہے ہیں کہ طالبان آگئے، اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازگل کو ایک چینل نے پلیٹ فارم مہیا کیا، کیا شہباز گل کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے یہ گفتگو نہیں کی؟
ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا احسان تو پوری قوم پر ہے، انہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کیا۔