رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 25 مئی واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنماء اور کارکنوں پر تشدد ہوا تھا اسی لئے تمام شامل افراد کی گرفتاریوں کا آغاز ہو رہا ہے۔
دوسری جانب نمائندہ آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی واقعے میں جو افراد بھی ملوث تھے ان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 25 مئی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔