Aaj Logo

شائع 09 اگست 2022 03:51pm

شہباز گل کی گرفتاری کے وقت کیا ہوا؟ عمران خان نے اسسٹنٹ کا ویڈیو بیان شیئر کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے وقت ان کے ساتھ موجود اسسٹنٹ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے شہباز شریف کی گرفتاری “اغوا” قرار دے دی۔

شہباز گل کواب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد پولیس نےبنی گالہ کے قریب سے گرفتارکیا تھا،ان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہبازگل نےٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کےسربراہان کیخلاف بیانات دیے تھے۔

گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے شہباز گل کے اسسٹنٹ کی تصاویرویڈیو شیئرکی گئیں، ڈرائیورنے بتایا کہ شہباز گل کو عمران خان چوک سے گرفتار کیا گیا، میں گاڑی نہیں کھول رہا تھا جس پرمجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسسٹنٹ کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کےلے 8 سے 10 گاڑیاں آئیں ،ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھی جسے گاڑی کے شیشوں پرمار کرشیشے توڑ دیے گئے۔ شہبازگل کو اس طرح گھسیٹا گیا جیسے کہ وہ کوئی دہشتگرد تھے۔

ویڈیو کو چیئرمی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹوءٹرپرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ، “یہ اغوا ہے گرفتاری نہیں۔ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟”

عمران خان نے لکھا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور سب کی خواہش ہے کہ ہم غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والی حکومت کو قبول کریں۔“

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کےوقت سینئرپولیس افسران موجود تھے، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کےبعد تھانے لے جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

Read Comments