اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت پراکسانےکےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،انہوں نے ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کےسربراہان کیخلاف بیانات دیے تھے۔
عمران خان کے چیف آف سٹاف؛ فوج کے اندر بغاوت/نافرمانی کو اُکساتے ہوئے!!! “جو حکم فوج کو ملے ماننے سے انکار کر دے”😱😱 یہ کیسا دشمن کا ایجنڈا ہے جوPTIمرکزی شخص پھیلا رہا ہےاورARY اُسےpromoteکر رہاہے!!؟؟ کھلم کھلا ملک کیخلاف؛ آئین کی خلاف ورزی؛ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مہم!!! pic.twitter.com/IZ3nktyhTW
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 8, 2022
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کےوقت سینئرپولیس افسران موجود تھے، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کےبعد تھانے لے جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
In which democracy people are arrested like this? #ReleaseShahbazGill immediately!pic.twitter.com/XUXm8MXeAW
— PTI (@PTIofficial) August 9, 2022
شہباز گل گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے ہیں: فیصل چوہدری
پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل کو گلے سے پکڑ کر کھینچا گیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑے گئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ نا معلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی سے آئے اور شہباز گل کو لے گئے جس کے خلاف ہم ایف آئی آر درج کروا کر اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے ہیں۔
اس سے قبل سب سے پہلے مراد سعید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا، “ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار۔“
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022
کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022
مراد سعید نے ٹویٹس میں شہباز گل کے اسسٹنٹ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے۔
شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا۔ pic.twitter.com/9KBdkAsXGI
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022
فواد چوہدری کے مطابق شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کیا۔
شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2022
مراد اور فواد کے بعد اگلی ٹویٹ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کی۔
فرخ حبیب نے لکھا، “فاشسٹ حکومت کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دبایا نہیں جاسکتا-”
فاشسٹ حکومت کیجانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دبایا نہیں جاسکتا۔ فوری طور پر رہا کیا جائے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 9, 2022
فرخ حبیب نے حکومت سے فوری طور پر شہباز گل کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر بھی شہباز گل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ فاشسٹ حکومت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
After the ban on ARY yesterday, they’ve today arrested @SHABAZGIL. Pakistan is living under a fascist imported government, who doesn’t care about the human rights of the people of Pakistan. We strongly demand the immediate release of Dr Gill. #ReleaseShahbazGill pic.twitter.com/PzT6PUcNSR
— PTI (@PTIofficial) August 9, 2022