اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑجائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راناصاحب اپنی اوقات کےمطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اوہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑجائیں۔
رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے SHO ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیلُ ہوئ آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے:) https://t.co/dzAvH7W49a
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 7, 2022
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔