Aaj Logo

شائع 07 اگست 2022 10:52am

ملک میں کورونا وائرس کے 644 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا مبثت کیسز کی شرح 3 فیصد سے کم ہو کر 2.91 فیصد پرآگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کئے گیے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم اس دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ شرح صوابی میں 30.77فیصد تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ مظفرآباد میں 11.67 فیصد، میر پورمیں 8.51 فیصد، سرگودھا میں 7.91فیصد، لاہور میں 7.89، مردان میں 6.56 فیصد، نوشہرہ میں 5.56 فیصد، دیامیر میں 3.57 فیصد، ملتان میں 2.93 فیصد اور گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 1.58 فیصد رہی۔

Read Comments