لاہور: پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ کرلیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
پنجاب پولیس کے 500 سے زیادہ ملازم شاہی خاندان کی سیکیورٹی کے لئیے غیر قانونی طور پہ تعینات کئیے گئے ہیں۔ سب کی واپسی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ صرف بلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جاے گی
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 6, 2022
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔