Aaj Logo

شائع 06 اگست 2022 09:20pm

آسیب زدہ فریج میں بسی “سوتیلی ماں کی روح” سے پریشان شخص کا اشتہار

ایک خوف زدہ شخص نے اپنی “سوتیلی ماں کی روح” سے آسیب زدہ فریج سے چھٹکارا پانے کیلئے تشہیر کا سہارا لیا ہے۔

اس آسیب زدہ فریج کی اشتہاری پوسٹرز لندن میں متعدد مقامات پر آویزاں ہیں، جن پر لکھا ہے، “میری سوتیلی ماں کی موت ہمارے باورچی خانے کے فرش پر ایک برقی طوفان کے درمیان دل کا دورہ پڑنے ہوئی، اور اس کی روح ہمارے اسمارٹ فریج کے کمپیوٹر یونٹ میں منتقل ہوگئی ہے۔”

اشتہار میں دعویٰ کیا گیا کہ، “وہ تب سے ہی مجھ پر طعنے کس رہی ہے کہ میں نے پنیر کے کتنے سلائسز کھائے ہیں، یا میں نے کسی چیز پر صحیح طریقے سے ڈھکن لگایا ہے یا نہیں۔”

مشتہر نے مزید لکھا کہ، “میں اب اس (سوتیلی ماں) کی حرکتوں سے پرشان آچکا ہوں اور مکمل طور پر اس چیز کو نامعقول سمجتا ہوں کہ اس نے میرے کھانے پر نظر رکھی ہوئی ہے اور میرے فریج میں رہائش پذیر ہے۔ اسے جانا ہوگا۔”

اشتہار میں بتایا گیا کہ، “فریج میں موجود روح کو چھوڑ کر باقی فریج مکمل طور پر کام کرنے کی حالت میں ہے۔”

کسی بھی دلچسپی رکھنے والے کو پوسٹر کے نیچے دیئے گئے نمبر پر فون کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اشتہار کے نچلے حصے میں موجود نمبر لندن کے ووکس ہال میں موجود کچن شو روم کا ہے، جہاں کام کرنے والوں کو اب تک سیکڑوں فون کالز موصول ہوچکی ہیں جن میں “آسیب زدہ فریج” کے بارے میں استفسار کیا گیا ہے۔

Read Comments