اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ایک اہم مرحلہ عبور کرتے ہوئے حلقہ بندیاں مکمل کرلیں، جس کے بعد اب الیکشن کمیشن اپنی مقررہ مدت کے اندر رہ کر الیکشن کے لیے تیار ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے حلقہ بندیوں مکمل ہوگئیں، الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی 4 اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔