سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اور نوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومتی اتحادنہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے، 13 پارٹیوں نےعمران خان اور پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے۔
حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے،نہ الیکشن کرانے،نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 4, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ مخالفین نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابوداور دفن ہوجائےگا۔
سابق وزیرداخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائےگرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل کرانے پر زوردیا ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے سیاست میں مزید انتشاراورخلفشاربڑھے گا۔
حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے،جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا۔فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں اور PPPخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 4, 2022
شیخ رشید کے مطابق فضل الرحمان اورنوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں اور پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔