چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ ابراج گروپ عارف نقوی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔
عارف نقوی کو عمران خان کا قریبی دوست ہونے کے علاوہ مبینہ طور پرپی ٹی آئی کے لیے فنڈنگ کے باعث بھی پہچانا جاتا ہے۔
ٹوئٹرپرنجی ٹی وی کے رپورٹرحیدرشیرازی نے ایک وڈیو شیئرکی جس میں ان کے پوچھے گئے سوال پرعمران خان سخت لب ولہجہ اختیارکرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔
خان صاحب سے سوال کیا کہ
— Haider Sherazi (@ImHaiderSherazi) August 1, 2022
کیا عارف نقوی آپ کا بزنس پارٹنر بھی ہے ۔۔
جواب میں عمران خان نے غصے میں کہا کہ تمھارے سوال کا جواب نہیں دونگا
میں نے واپس سوال پوچھا کیا آپ کی چہیتے اینکر بلا لوں تو جواب دیں گے۔۔؟@ImranKhan pic.twitter.com/DwsJtWEEeJ
ویڈیو میں صحافی کا سوال کرتے سنا جاسکتا ہے کہ ،“کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر بھی ہیں؟ “۔
جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ ، “جواب نہیں دوں گا، بالکل نہیں دوں گا”۔
عمران خان کے ہمراہ موجود افراد صحافیوں کو پرے دھکیلتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جس پران کی جانب سے شور شرابہ کیا جاتا ہے۔
سوال یہ تھا کہ
— Haider Sherazi (@ImHaiderSherazi) August 1, 2022
کیا عارف نقوی آپ کا بزنس پارٹنر بھی ہے ۔۔
جس پر خان صاحب کا مسکراتا چہرہ غصے سے لال ہوا ۔۔
سوال دوبارہ سن لیں ۔۔ pic.twitter.com/mcq0sE9EyK
حیدر شیرازی کی جانب سے بھی کہا گیا کہ اگرآپ کے پسندیدہ صحافیوں کو بلوا لوں تو کیا پھر جواب دیں گے لیکن عمران خان تیز قدم اٹھاتے ہوئے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے پر بیشتر ٹوئٹرصارفین نے بھی صحافی کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی مرضی کے اینکرز و صحافیوں کو ہی جواب دینا پسند کرتے ہیں۔