امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اتوار کو چار ایشیائی ممالک کے دورے پرروانہ ہوگئیں ہیں مگر تائیوان کا کوئی ذکرنہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نینسی پیلوسی کے دفتر نے تائیوان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ چین کے زیر اںتظام جزیرے کا بھی دورہ کرسکتی ہیں۔
دفتر نے ایک بیان میں کہا نینسی پیلوسی قیادت میں کانگریس کا وفد سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کرے گا۔
مزید کہا کہ نینسی پیلوسی اپنے اس دورے میں باہمی سلامتی، اقتصادی شراکت داری اور جمہوری طرز حکمرانی پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
اس سے قبل چینی صدر نے امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان سے قبل ہی خبردار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ “جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں، وہ اس سے بھسم ہوجائیں گے”۔