طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث بلوچستان میں بڑے پیمانے پراموات اور تباہی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے پہنچنے والے وزیراعظم شہباز شریف کا طیارے میں بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہے ۔
شہباز شریف ہفتہ 30 جولائی کو طیارے میں بلوچستان گئے تھے، ویڈیو کلپ میں طیارے میں ساتھ موجود شخص شہباز شریف کو کہتا ہے، “سر کیمرہ آن ہے، سر کیمرہ آن ہے۔”
Shehbaz Sharif after being told that camera is on pic.twitter.com/dgpAc7LPgo
— Siasat.pk (@siasatpk) July 30, 2022
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے اتوارکو ٹوئٹر ایک “اوریجنل اورجعلی آڈیو” کا ٹائٹل استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کلپ شیئر کیاجس میں آڈیو بھی سنی جاسکتی ہے, انہوں نے ویڈیو کو “ایڈیٹڈ “ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اسے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھجوا دیاگیا ہے۔
سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے" کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور ARY کے پاس بھی اوریجنل video موجود ہے pic.twitter.com/eoGPdzSZHo
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 31, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کو اس فعل کا ذمہ دار قراردینے والی مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک آڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کروانے والی بشریٰ بی بی کی ‘ارسلان بیٹے’ کو ہدایت کا تازہ شاہکار”۔
مریم اورنگزیب نےلکھا کہ ، “خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران صاحب اور بشری ٰبی بی وزیراعظم شہبازشریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں”۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران صاحب اور بشری ٰ بی بی وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں۔کیمرہ ایکشن اور ARY کی لائٹ کی ضرورت عمران خان کو ہے شہباز شریف کو نہیں .#جعلساز_عمران_بمقابلہ_خادمِ_پاکستان pic.twitter.com/2B6wbf9XfL
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 31, 2022
انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو خود بنائی تھی اوراسے سہ پہر 4 بج کر 28 منٹ پر میڈیا کو جاری کیاگیاتھا، ان کے مطابق ، “نجی چینل اے آر وائی کے پاس بھی یہ موجود ہے۔ صحافت اور آزادی اظہارکی آڑ میں جھوٹ پھیلانے اورعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کو شرم آنی چاہیے”۔
مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں بشری بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پہاڑوں کی سیر کرتا رہا ۔ اب تکلیف ہو گئ کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔ pic.twitter.com/DpFp69ojeV
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 31, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی ان ٹویٹس پر صارفین کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے ، جہاں ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ آڈیو اصل ہے تو بہت سے پُریقین ہیں کہ اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور سیلاب سے مزید 9 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 136ہوگئی ہے۔ن مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والےافراد میں 56 مرد ،33 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 70 افراد زخمی ہوئے،صوبے بھر میں13 ہزار 535 مکانات منہدم ہوئے یا انہیں جزوی نقصان پہنچا، 6 شاہراہیں متاثر ہونے کے علاوہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 19 لاکھ 79 ہزار 30 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، اس کے علاوہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب وزیراعطم شہباز شریف آج پھر بلوچستان پہنچے ہیں۔