اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہو گا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس کا 50نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں 20 بل، رولز 218 کی 5 تحریکیں اور ایک قرارداد شامل ہیں۔
ایجنڈے میں سینیٹ کے قوائد میں تبدیلی کے لیے رولز 278 کی تحریک بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایجنڈے میں 11 نئے بل ہیں جوایوان میں متعارف کروائے جائیں گے، 4 بل کمیٹیوں سے رپورٹ کردہ صورت میں منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کے پاس کردہ 5 بل بھی سینیٹ سے منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔