Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2022 04:20pm

آرمی چیف کی امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے درخواست کی ہے کہ امریکا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کا عمل تیز کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی آرمی چیف اور امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں جنرل قمر باجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن سے گفتگو میں زور دیا کہ وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔

Read Comments