Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2022 12:28pm

بھارتی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا

بھارت نے اضافی پانی دریائے چناب میں چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے سوا دو لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا خانکی بیراج پہنچ گیا۔

آبی جارحیت کی وجہ سے دریائے چناب میں سیلابی ریلہ آج شام چنیوٹ اور کل ہیڈ تریموں پہنچے گا۔

سیلاب سے بچنے کے لیے حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں سیلاب سے گجرات ، چنیوٹ، جھنگ ، مظفر گڑھ ، ملتان کے علاقے زیر آب آجائیں گے۔

Read Comments