کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
شہر قائد میں گرومندر، گارڈن، لسبیلہ اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ہوگیا۔
اس کے علاوہ آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، جیل چورنگی، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی کو مون سون کا طوفانی اسپیل کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔